برطانوی نشریاتی ادار ے کی سابق صحافی جیکی سوٹن ترکی ائیر پورٹ کے ٹوائلٹ میں مردہ پائی گئیں ، جیکی خود کشی کرنے والی خاتون نہیں تھیں بلکہ ان کو قتل کیا گیا ہے،دوستوں کا موقف

منگل 20 اکتوبر 2015 09:17

انقرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) برطانوی نشریاتی ادار ے کی سابق صحافی جیکی سوٹن ترکی اتاترک ایئر پورٹ کے ٹوائلٹ میں پھانسی پر لٹکی پائی گئیں ہیں۔جیکی سوٹن کو پھانسی پر مردہ حالت میں پائے جانے پر ان کے دوستوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا ہے کہ یہ خود کشی تھی۔ دوستوں کا کہنا ہے کہ جیکی سوٹن کسی بھی صورت میں خود کشی کرنے والی خاتون نہیں تھیں بلکہ ان کو قتل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیکی سوٹن لندن سے استنبول پر اتاترک ایئر پورٹ پر اپنی اگلی فلائٹ پکڑنے میں ناکام رہیں جس پر ایئر پورٹ عملے نے ان کو ایک نئی ٹکٹ خریدنے کا کہا جس پر وہ پریشان دیکھائی دیں اور اس واقعہ کے بعد رشین مسافروں نے انہیں ٹوائلٹ میں پھانسی پر لٹکے ہوئے پایا جس پر ایک عراقی صحافی میزین الیس جو جیکی سوٹن کے ساتھ کام کر چکے ہیں نے کہا یہ نا ممکن ہے کہ جیکی سوٹن جیسی خاتون کسی بھی وجہ سے خود کشی کرتی یقینا ان کو قتل کیا گیا ہے انکی فلائٹ مس ہونا اتفاق نہیں ہو سکتا، ترکی پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :