گرین شرٹس کیلئے خوشخبری،بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر،پاک، انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں شامل ہونگے،بلال آصف کو 17 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے، وہ دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ویزہ بھی جلد جاری کردی جائے گا ، پی سی بی

منگل 20 اکتوبر 2015 08:50

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) گرین شرٹس کیلئے خوشخبری ،بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر،پاک، انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں شامل ہونگے پاکستانی سپنر بلال آصف کابھارتی شہر چنائے میں بولنگ ایکشن کامیاب ہوگیا ہے جس کے بعد وہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل ہونگے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق بلال آصف کو 17 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے اور وہ دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بلال آصف کا متحدہ عرب امارات کا ویزہ بھی جلد جاری کردیا جائے گا جبکہ ان کے ویزے کے لیے گزشتہ روزدرخواست دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلا ل آصف چنئی سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیں جہاں سے وہ براہِ راست دبئی جائینگے۔