چوہدری شیرعلی کے رانا ثناء اللہ سے اختلافات برقرار، سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کیلئے 29اکتوبر کو فیصل آباد کے تاریخی پارک دھوبی گھاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا

منگل 20 اکتوبر 2015 09:07

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما،سابق ایم این اے ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی کے رانا ثناء اللہ سے اختلافات برقرار، اپنی سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کیلئے 29اکتوبر کو فیصل آباد کے تاریخی پارک دھوبی گھاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا، جلسہ 31 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں سنگ میل ثابت ہو گا اورفیصل آباد کی سیاست کا رخ تبدیل کر دے گا،بلدیاتی انتخابات میں صرف مسلم لیگ کے میئر گروپ کی شاندار کامیابی اور مخالفین کی سیاسی موت کا دن ہوگا۔

قائد پاکستان میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں بلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ سیاسی بنیادیوں پر ہوئے ہیں لیکن پہلے یہ الیکشن تعلقات اور برداری ایزم کی بنیاد ہوتے تھے ،تحریک انصاف توکل کی بچہ پارٹی ہے اصل میں ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہے،مگر پیپلزپارٹی تو نظر نہیں آرہی اورپیپلزپارٹی جیالوں نے تحریک انصاف کی شکل اختیار کرلی ہے ،پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ انصاری برداری کاتعلق مسلم لیگ سے ہے ،اور انہیں نے ہمیشہ مسلم لیگ کو ہی سپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے مطابق ان خیالات کا اظہار ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے گذشتہ روز سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی اور دیگر مقامات پر بلدیاتی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،میئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دیں اور ایم این ایز ‘ ایم پی ایز کے علاوہ میئرگروپ کے چیئرمین‘ وائس چیئرمین کو لیگی کارکنوں اور لوگوں کو جلسہ گاہ تک لانے کا ٹارگٹ بھی دیا۔

انہوں نے میئرگروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں آنے والا وقت میئرگروپ کا ہی ہوگا‘ انہوں نے میئرگروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقے میں اپنی انتخابی مہم جاری رکھیں آنے والا وقت میئرگروپ کا ہی ہوگا‘ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کارکنوں کے حوصلوں کو بلند کیا ہے ہمارا ماضی کارکنوں کی محبت اور عوامی خدمت سے سرشار ہے‘ جب تک میری سانسوں میں حرارت ہے کارکنوں کی حوصلہ افزائی اور عوام کی خدمت کرتا رہوں گا‘ فیصل آباد شہر کو میں نے اپنا خون جگر سمجھ کر مضبوط قلعہ بنایا ہے‘ مفاد پرستوں نے لیگی کارکنوں میں جو دراڑیں ڈالی ہیں انہیں ان کا خمیازہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور بھگتنا پڑے گا،‘ انہوں نے میئر گروپ کے امیدواروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں کا شیڈول دیں تاکہ ان کے حلقوں میں جلسے کر کے عوام کو خدمت کرنے والوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

فیصل آبا د میں میئر گروپ کے نامزد امیدوار چلے ہوئے کارتوسوں کا سفایا کردیں گے۔ شہر کو کرپشن سے پاک، سلجھی اور سیاسی سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ ان شاء اللہ اس میں سرخرو ہوں گے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں میئر گروپ یزیدوں کی سوچ کے مقابلے میں حسینیت کا علم لے کر نکلا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح پارک پرتاب نگر میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم این اے اکرم انصاری ،سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام ، سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی ، وائس چیئرمین محمداصغر انصاری اوردیگرنے کہا کہ عوامی محبت کا انتخابی نشان بالٹی ہمارا اور چوہدری شیر علی قائد ہمارا ہے۔

یہ وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی قوت ہے۔ جس کے سربراہ چوہدری شیر علی ہیں۔ وہ اپنی ذات یا صاحبزادے کی میئر شپ کیلئے نہیں نظریاتی ورکروں کی بقاء اور عزت نفس کی بحالی کی جنگ لڑ رہا ہے۔