حکومت پنجاب نے میٹروبس پروجیکٹ کے لئے مجوزہ سبسڈی شیئرنگ فارمولے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ،وزیر اعلی کی وزیر اعظم کو فارمولے پر نظرثانی کی اپیل

منگل 20 اکتوبر 2015 09:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) حکومت پنجاب نے میٹروبس پروجیکٹ کے لئے مجوزہ سبسڈی شیئرنگ فارمولے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ہے اور وزیر اعلی شہباز شریف نے وزیر اعظم کو فارمولے پر نظرثانی کی اپیل کی ہے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب نے طویل عرصے سے زیر التواء معاملے پر وزیر اعظم نواز شریف سے مداخلت کی اپیل کی ہے اور یہ مداخلت ایک خط کے ذریعے طلب کی گئی ہے جو وزیر اعلی پنجاب نے وزیر اعظم کو لکھا ہے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ پروجیکٹ جون سے آپریشنل ہے دونوں حکومتوں نے ابھی فارمولے کو حتمی شکل دینی ہے تاکہ پروجیکٹ کے لئے سالانہ دو ارب روپے کی سبسڈی شیئر کی جا سکے ۔

جاری تنازع کی وجہ سے سی ڈی اے نے پنجاب حکومت کو 375 ملین روپے کی پہلی سہ ماہی کی سبسڈی روک دی ہے شیئرنگ فارمولے کے غیر اعلان کردہ نوعیت کی وجہ سے سی ڈی اے نے پنجاب کے ساتھ حکومت کی جانب سے ابھی معاہدہ کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق خط کے مندرجہ جات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وفاقی حکومت سبسڈی کے لئے ففٹی ففٹی شیئرنگ چاہتی ہے کیونکہ مرکز سے پروجیکٹ کی 45 ارب لاگت شیئر کی ہے تاہم صوبائی حکومت کا خیال ہے کہ فارمولا راولپندی اسلام آباد کے ٹریک لمبائی پر مبنی ہونا چاہئے ۔دریں اثناء سی ڈی اے کے ایک شیئر آفیسر نے کہا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے وزیر اعلی کے خط سے متعلق جواب فنانس ونگ سے طلب کر لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :