کراچی، اینٹی نارکوٹس فورس نے منشیات اور انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 13 غیر ملکی باشندے بازیاب ،سمگلروں کا سرغنہ سلیم بلوچ بلو چستان میں خفیہ مقام پر مفرور

منگل 20 اکتوبر 2015 09:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) کراچی میں اینٹی نارکوٹس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ سمیت انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 13 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کروا لیا ۔ سمگلروں کا سرغنہ سلیم بلوچ بلو چستان میں خفیہ مقام پر مفرور ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی کے علاقے دامحمد گوٹھ میں اے این ایف نے ایک خفیہ اطلاع پر ایک ڈیرے پر چھاپہ مارا اور بڑی مقدار میں منشیات برآمدگی سمیت انسانی سمگلروں کو گرفتار کر کے قید میں رکھے گئے 13 غیر ملکی باشندوں کو بازیاب کروا لیا۔

بازیاب کروائے گئے 13 غیر ملکیوں میں سے 8 کا تعلق تیزانیہ اور 5 کا تعلق نائیجریا سے ہے جبکہ برآمد شدہ منشیات میں 20 کلو حشیش ، ایک کلو ہیروئن اور ایک کلو چرس شامل ہے ترجمان اے این ایف کے مطابق انسانی سمگلروں کا سرغنہ سلیم بلوچ ہے جو کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب ہے اور ملزم بلوچستان کے علاقے میں مفرور ہے جبکہ اس حوالے سے وفاق سے بھی رابطہ کیا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

ملزم سلیم بلوچ منشیات بیرون ملک سمگل کرتا تھا اور لین دین کے معاملات کے حوالے سے رقم کی وصولی تک وہ انسانوں کو اپنے پاس ضمانت کے طور پر رکھتا تھا جبکہ قید کئے گئے 13 غیر ملکی بھی اسی حوالے سے گزشتہ پانچ سال سے اس کے قبضے میں تھے اور ان کو اس نے قید کر کے رکھا تھا جن کو کامیاب کارروائی کے بعد بازیاب کروا لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :