شیو سینا کے انتہا پسند کامیاب ،شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات منسوخ، آئی سی سی بھی شیو سینا کے سامنے بے بس، علیم ڈار کو امپائرنگ سے ہٹا دیا،وسیم اکرم کا بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ میں کمنٹری نہ کرنے کا فیصلہ

منگل 20 اکتوبر 2015 08:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء )بھارت کے انتہا پسند سیاست کے بعد کھیل پر بھی حاوی ہو گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے پاک بھارت سریز کے حوالے سے ہونے والے اہم مذاکرات کو منسوخ کردیا ہے۔بی سی سی آئی کے سیکریٹری کا کہنا ہے کہ شیوسینا کے حملوں کی مذمت کرتا ہوں لیکن اس صورتحال میں مذاکرات نا ممکن ہے۔بھارتی میڈ یا کے مطابق بھارتی دورے پر گئے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کی بھارتی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام نے یہ اقدام شیو سینا کے انتہا پسندوں کی طرف سے بی سی سی آئی کے دفتر پر حملے کے بعد اٹھا یا۔شیو سینا کے حملے کے بعد بی سی سی آئی کے صدر ششا نک منو ہر کی شہریار خان کے ساتھ ملاقات پہلے دہلی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا مگر یہ بھی ممکن نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے بھارتی صوبے بنگا ل کی وزیر اعلیٰ ممتابونیر جی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو شہریارخان سے کولکتہ میں ملاقات کی پیشکش کی۔

شیو سینا جیت گئی ، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کی شہریار خان سے ملاقات منسو خ،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ششانک منوہر اور شہریارخان کے درمیان ہونے والی ملاقات منسوخ کردی گئی ہے۔انوراگ ٹھاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ممبئی دفتر پر شیوسینا کے حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان میں ممبئی میں ملاقات ہونا تھی جبکہ نئی دہلی میں کوئی ملاقات شیڈول نہیں کی گئی ایسے خبرغلط ہے۔

دسمبر میں پاک بھارت سیریز کیلئے آج ششانک منوہر اور شہریار خان کے درمیان صبح 11بجے ملاقات ہونا تھی جو شیوسینا کے حملے باعث منسوخ کردی گئی جس کے بعد خبریں آرہی تھیں کہ ملاقات ممبئی کے بجائے نئی دہلی میں شام 6بجے ہوگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے بھارتی شدت پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد علیم ڈار کو امپائرنگ سے ہٹا دیا ہے۔

آئی سی سی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کو جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان جاری سیریز کیلئے منتخب کیا تھا۔ علیم ڈار اب اس سیریز میں امپائرنگ نہیں کر سکیں گے کیونکہ آئی سی سی نے خود ہی انھیں شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد سیریز سے ہٹا دیا ہے،آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔۔ واضع رہے کہ بھارت کی انتہا پسندء ہندو تنظیم شیو سینا نے دھمکی دی تھی کہ علیم ڈار کو بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان آخری ون ڈے میں امپائرنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کا پانچواں ون ڈے پچیس اکتوبر کو ممبئی میں شیڈول ہے۔ علیم ڈار بھارت میں 2011ء کا ورلڈ کپ بھی سپروائز کر چکے ہیں۔ بی سی سی آئی نے آئی پی ایل میں بھی تجربہ کار امپائر کی خدمات سے استفادہ کیا تھا۔ آئی سی سی کے صدر ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ آئی سی سی میٹنگ میں معاملے کا جائزہ لیا جائے گا۔ ادھربھارت میں انتہا پسند ہندووٴں کی بڑھتی ہوئی ظلم وبربریت،تشدد سے جہاں ملک بھر میں اقلیتیں متاثر ہوئی ہیں وہاں کھیل اور کھلاڑی بھی بہت متاثر ہوئے ہیں۔

سوموار کو ممبئی میں ہونیوالے واقعے جس میں شیو سینا کے انتہا پسندوں نے بی سی سی آئی کے دفتر پر دھاوا بول کر پاکستان کرکٹ بورڈکے سربراہ شہر یارخان کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات منسوخ کرادی تھی اور پاکستانی ایمپائر حلیم ڈار کو بھی دھمکی دی گئی جس کی وجہ سے وہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان ممبئی میں ہونیوالے پانچویں ون دے میچ کی کمنٹری نہیں کریں گے،اس کے بعد پاکستان کے سابق نامور آل راوٴنڈر وسیم اکرم نے پانچویں ون ڈے میچ میں کمنٹری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ چنئی میں ہونیوالے چوتھے ون ڈے کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔