ویسٹ انڈیزکے آل راوٴنڈر مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا

منگل 20 اکتوبر 2015 08:57

گال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) ویسٹ انڈیزکے آل راوٴنڈر مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔کرکٹ سے متعلق ویب سائیٹ کے مطابق سری لنکا کے کلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے دوران امپائرز نے 34 سالہ مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈین آل راوٴنڈر کو 14 دن کے اندر اپنے بولنگ ایکشن کا بائیومکینک ٹیسٹ کروانا ہوگا۔واضح رہے کہ 2008اور 2013میں بھی مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا جاچکا ہے تاہم دونوں ہی مرتبہ ان کا ایکشن کلیر قرار دیا گیا تھا۔