تھر کول منصوبہ ان کی والدہ شہیدبینظیر بھٹو کا خواب تھا ، بلاول بھٹو زرداری،ر امید ہے کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے شروع ہونے والا منصوبہ 2018تک مکمل ہوجائے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبے سے ملک میں بجلی کا بحران ختم ہونے کے ساتھ ساتھ تھر کے مقامی باشندوں کی زندگیوں میں بھی معاشی تبدیلی آنی چاہیے، بریفنگ سے خطاب
منگل 20 اکتوبر 2015 09:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تھر کول منصوبہ ان کی والدہ شہیدبینظیر بھٹو کا خواب تھا اور امید ہے کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے شروع ہونے والا منصوبہ 2018تک مکمل ہوجائے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس منصوبے سے ملک میں بجلی کا بحران ختم ہونے کے ساتھ ساتھ تھر کے مقامی باشندوں کی زندگیوں میں بھی معاشی تبدیلی آنی چاہیے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے ان خیالات کا اظہار پیر کو بلاول ہاؤس میں سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے چیف ایگزیکیوٹو افسر شمس الدین شیخ کی جانب سے تھر کول منصوبے کے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر کیا۔(جاری ہے)
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، صوبائی وزیر انرجی اور خزانہ مراد علی شاہ، وزیر صحت جام مہتاب ڈہر، وزیر لائیواسٹاک جام خان شورو، سینیٹر تاج حیدر اور جمیل سومرو بھی شریک تھے، سندھ اینگرو کول کمپنی میں 51فیصد شیئرز سندھ حکومت اور 49فیصد شیئرز اینگرو اور ان کے پارٹنرز کے ہیں، سندھ حکومت نے پہلے ہی خودمختیاری گارنٹی دئے چکی ہے جبکہ اب اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی منظوری کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کی تائید کا انتظار ہے، 2بلین امریکی ڈالرز لاگت والا یہ منصوبہ خانگی سرمائے کاری میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ ہے اور یہ منصوبہ پاک چائنا ایکنامک کوریڈور کے اولیتی منصوبوں میں بھی شامل ہے جو کہ 2018تک مکمل ہونا ہے، بریفنگ کے دوران بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ 38مہینوں کے اندر 485ملین ڈالرز کی لاگت سے 3.8ملین ٹن سالانہ اوپن مائننگ منصوبہ تیار کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ساتھ 1.1بلین ڈالرز کی لاگت سے 330-330میگا واٹ کے 2 یونٹ بھی قائم کیے جائیں گے، شمس الدین شیخ نے مزید بتایا کے تھر کول منصوبے کے حوالے سے متعلقہ تمام اسٹڈیز، معاہدے، ریگیولیٹری ضروریات، قرضوں کے معاملات اور جامع انجنیئرنگ پہلے سے ہی مکمل ہو چکی ہے جبکہ تھر کول کے دوسرے بلاک کی مائننگ میں بھی کافی پیش رفت ہے، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ اس منصوبے میں تھر کے مقامی باشندوں کے مفادات کو اولیت دی جائے ، میں اس منصوبے کے مکمل ہوتے ہی تھر کے مقامی باشندوں کی زندگیوں میں تبدیلی دیکھنا چاہتا ہوں، انہوں نے کہا کہ تھر کول منصوبے میں مقامی لوگوں کو نوکریاں دی جائیں اور بے دخل ہونے والے باشندوں کو مکمل شہری سہولیات کے ساتھ بحال کیا جائے، پیپلزپارٹی کے چیئرمین کو مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے حکومت سندھ پہلے ہی ری-سیٹلمینٹ پالیسی منظور کر چکی ہے ، پہلے گاؤں کو 2017تک مکمل سہولیات کے ساتھ منتقل کیا جائے گا اور یہ نہ صرف تھر بلکہ پاکستان کے لیے بھی رول ماڈل منصوبہ ہوگا جس میں صحت اور تعلیم کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات میسر ہونگی، اینگرو کمپنی کے حکام نے بریفنگ کے دوران تھر میں بائیو سیلائین ایگری کلچر متعارف کروانے کے حوالے سے کہا کہ اس منصوبے سے تھر میں مال مویشی کے لیے سال بھر کے لیے چارہ میسر رہے گا اور تھر کے مختلف علاقوں سے دودھ جمع کرنے لیے سولر انرجی پر چلنے والے کول باکس استعمال کیے جا سکتے ہیں
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
منگل 20 اکتوبر 2015 کی مزید خبریں
-
شیو سینا کے انتہا پسند کامیاب ،شہریار خان کی بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات منسوخ، آئی سی سی بھی شیو سینا کے سامنے بے بس، علیم ڈار کو امپائرنگ سے ہٹا دیا،وسیم اکرم کا بھارت اور جنوبی افریقہ ... مزید
-
آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹ میں نئی گیند متعارف کرانے کا خواہاں ،اگر مختلف رنگ کی گیندیں معیاری ہوئیں تو طویل مدتی طور پر ہم ممکنہ طور پر گلابی یا”زردی مائل“ گیند استعمال کرنے کافیصلہ کریں گے، رچرڈسن
-
گرین شرٹس کیلئے خوشخبری،بلال آصف کا بولنگ ایکشن کلیئر،پاک، انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ میں شامل ہونگے،بلال آصف کو 17 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرلیا گیاہے، وہ دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے، ویزہ ... مزید
-
ویسٹ انڈیزکے آل راوٴنڈر مارلن سیموئلز کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا
-
کوئٹہ،کھوسٹ میں بارودی سرنگ کا دھماکہ 2ایف سی اہلکار شہید6زخمی
-
’توہین مذہب‘ پر عیسائی پیر گرفتار
-
نیب پنجاب نے پنجاب یوتھ فیسٹیول پر آنے والے اخراجات کی انکوائری شروع کردیں
-
اعلیٰ شخصیات کی جلسے جلوسوں اور عوامی میٹنگز میں سلفی پر پابندی کا فیصلہ،شادی بیاہ کی تقریبات ، عوامی پارکوں میں سلفی کے نام پر لڑکیوں کو تنگ کرنے والے گروہ کی تعداد میں بھی اضافہ کا انکشاف
-
کراچی، اینٹی نارکوٹس فورس نے منشیات اور انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ، 13 غیر ملکی باشندے بازیاب ،سمگلروں کا سرغنہ سلیم بلوچ بلو چستان میں خفیہ مقام پر مفرور
-
پنجاب حکومت کی فوڈ اتھارٹی کو اپنی کارروائیاں نرم کرنیکی ہدایت
-
پانچ موبائل سموں کی پابندی،سپریم کورٹ کا تمام درخواستوں کو ایک ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم،ڈیٹاسم کے استعمال کے حوالے سے پی ٹی اے حکام پی ٹی سی ایل کو ناجائزفائدہ دے رہے ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال
-
چوہدری شیرعلی کے رانا ثناء اللہ سے اختلافات برقرار، سیاسی طاقت کا مظاہر ہ کرنے کیلئے 29اکتوبر کو فیصل آباد کے تاریخی پارک دھوبی گھاٹ میں بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا
-
حکومت پنجاب نے میٹروبس پروجیکٹ کے لئے مجوزہ سبسڈی شیئرنگ فارمولے کو ناقابل عمل قرار دے دیا ،وزیر اعلی کی وزیر اعظم کو فارمولے پر نظرثانی کی اپیل
-
خیبرپختونخواہ حکومت نے ثقافت کے نام پر لاکھوں روپے اڑا دیئے ،اخراجات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا،کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو احتساب ہوگا، مشتاق غنی
-
تحریک انصاف نے این اے 122 میں ووٹوں کی منتقلی کے شواہد جمع کر لئے،پی ٹی آئی نے22اکتوبر کو اے پی سی طلب کرلی، دعوت نامے ارسال
-
یکم دسمبر 2016ء سے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کی قانونی حیثیت ختم ہو جائے گی
-
اسرائیل نے بیت المقدس میں دیوار کھڑی کرنا شروع کردی ،عارضی دیوار تعمیرکا مقصد فلسطینی مزاحمت کاروں سے یہودی کالونیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، پولیس
-
معائنہ کار بھیجنے کی فرانسیسی تجویز پر اسرائیل ناراض،فرانس نے القدس میں بین الاقوامی معائنہ کار بھیجنے کی تجویز پیش کی تھی
-
برطانوی نشریاتی ادار ے کی سابق صحافی جیکی سوٹن ترکی ائیر پورٹ کے ٹوائلٹ میں مردہ پائی گئیں ، جیکی خود کشی کرنے والی خاتون نہیں تھیں بلکہ ان کو قتل کیا گیا ہے،دوستوں کا موقف
-
امریکہ، یورپ نے ایران سے پابندیاں اٹھانے کی منظوری دیدی ،تجارتی پابندیاں اٹھانے پر عملدرآمد ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی شرائط پوری کرنے کے ساتھ ہی شروع ہو سکے گا۔ حکام
-
امریکا ؛ 6 سالہ بچے کی فائرنگ سے 3 سالہ بھائی ہلاک،پولیس نے غفلت برتنے پر والد کو گرفتار کرلیا
-
مالدیپ: عدا لت نے نا جا ئز اولا د پیدا کر نے پر خا تو ن کو سنگسار کرنے کی سزا سنا دی
-
مسلم شدت پسند گروہ کا پیچھا کریں گے،اسرائیلی وزیراعظم، تشدد کے تازہ واقعات کو ہوا دینے کی ذمہ داری فلسطینی گروہ اسلامی تحریک پر عائد ہو تی ہے،نیتن یاہو
-
بازوں پر 11 سے زیادہ تل ہوں تو کینسر کا خطرہ لا حق ہو سکتا ہے ،۔ بر طا نو ی ما ہر ین،میلانوما نامی بیماری بدن پر پائے جانے والے تل سے ہی پنپتی ہے،تحقیق
-
عام آدمی پارٹی کا شیوسینا پر پابندی لگانے کا مطالبہ ،شیوسینا کے غنڈہ گردی کی مذمت کرتے ہیں، شیوسینا کی بدمعاشی سے بھارت کی بدنامی ہوئی ،الیکشن کمیشن آف انڈیا نوٹس لے اور سوسائٹی سڑکوں پر نکلے، ترجمان ... مزید
-
کڑکتی آسمانی بجلی کے ساتھ سیلفی لینے کا شوق نوجوان کی جان لے گیا
-
اب ایپ انسٹالیشن اور اکاوٴنٹ بنائے بغیر ہی اسکائپ پر بات کرنا ممکن
-
کوئٹہ، سریاب روڈپرکھڑی بس میں دھماکے سے 2بچوں سمیت12افرادجاں بحق،18زخمی ،صدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم محمدنوازشریف،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک ودیگروزرائے اعلیٰ اورگورنرز،وفاقی اورصوبائی ... مزید
-
دورہ امریکہ میں ملکی مفادات کا ہر صورت دفاع کریں گے ، ایٹمی ہتھیاروں کے معاملے پر پوزیشن پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے ، دورہ سے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی ، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے ... مزید
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تین روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان،یکم نومبر سے قیمتو ں میں اضافہ جی ایس ٹی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے، اوگرا 27 اکتوبر کو حتمی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کرے گی
-
ناصر خان جنجوعہ کو نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر بنانے کا اصولی فیصلہ،وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کی واپسی کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائیگا
-
جنوری میں گیس کی قیمتیں بڑھادیں گے‘حکومت کی آئی ایم ایف کو یقینی دہانی ،حکومت ایل این جی کی درآمد کی مد میں صارفین سے وصول کیے جانے والے چارجز کو بھی بلوں میں واضح کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے ... مزید
-
لاہور ہائی کورٹ:ا ثاثہ کیس میں اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب ، سیاستدانوں کی چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم پاکستان واپس لاکر قومی خزانے میں منتقل کی جائے۔درخواست گزار
-
51فیصد شہریوں نے حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیدیا،مسلم لیگ ن70فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبول ترین ،تحریک انصاف 44فیصد، پیپلزپارٹی36فیصد کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن پر،نوازشریف ملک کے قابل اعتماد ... مزید
-
تھر کول منصوبہ ان کی والدہ شہیدبینظیر بھٹو کا خواب تھا ، بلاول بھٹو زرداری،ر امید ہے کہ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کی جانب سے شروع ہونے والا منصوبہ 2018تک مکمل ہوجائے گا، ضرورت اس بات کی ہے کہ اس ... مزید
-
تحریک انصاف کاضمنی انتخا ب میں دھاندلی کی نئی ٹیکنک پر حکومت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ
-
حیدر ہوتی کے معاون خصوصی معصوم شاہ کی 22 کروڑ واپس کرنے کیلئے نیب کو پلی بارگین کی درخواست‘ معصوم شاہ نے کرپشن سے اربوں روپے لوٹے تھے‘ حیدر ہوتی کے خلاف بھی تحقیقات آخری مرحلہ میں داخل
-
اسلامی نظریاتی کونسل نے عورتوں کے ہاتھ،چہرے،پاوٴں کاپردہ مستحب قراردیدیا
-
مشعل اوباما خواتین کی تعلیم اور حقوق کیلئے آواز اٹھانے پر مریم نواز کو ایوارڈ دیں گی
-
وزیر اعظم آ ج واشنگٹن پہنچیں گے،22 اکتوبر کو اوباما سے ملاقات کرینگے،ترجمان دفتر خارجہ،دورے سے پاک امریکہ تعلقات مضبوط اور خطے کے استحکام میں اضافہ ہوگا،امریکی نائب صدر ،سینیٹ حکام ،کمیونٹی بزنس ... مزید
-
شیخ رشید نے شیو سینا کے رویئے کی حمایت کردی ،شہریارخان کا انڈیا میں اور واہگہ بارڈر پر منہ کالا کیا جانا چاہیے،شیخ رشید، بھارت بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہے،میاں داد کے چھکے پر سری نگر ... مزید
-
بھارت نے 88 پاکستانی ہندو خاندانوں کے ویزوں کی مدت میں توسیع کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.