خیبرپختونخواہ حکومت نے ثقافت کے نام پر لاکھوں روپے اڑا دیئے ،اخراجات کا انکشاف ایک رپورٹ میں ہوا،کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو احتساب ہوگا، مشتاق غنی

منگل 20 اکتوبر 2015 09:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20اکتوبر۔2015ء) خیبرپختونخواہ حکومت نے ثقافت کے نام پر لاکھوں روپے اڑا دیئے ‘ صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے کرپشن کی ہے تو احتساب ہوگا خیبر پختونخواہ حکومت کے اخراجات کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صوبائی حکومت نے ثقافت کے نام پر لاکھوں روپے منظور نظر افراد کو لوٹا دیئے ہیں اور اس بہتی گنا میں صحافی بھی پیش پیش رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ثقافتی میلوں پر پچاس لاکھ روپے ادا کئے گئے ہیں نشتر ہال میں ایک ڈرامہ پر 27 لاکھ روپے خرچ ہوئے جبکہ کلچر کے نام پر 2 ارکان اسمبلی کو بھی 20 لاکھ روپے ادا کئے گئے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق عنی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے کسی بھی وزیر نے اگر کرپشن کی ہے تو اس کا احتساب ہوگا خیبرپختونخواہ میں احتساب کمیشن آزاد ہے اور وہ کسی کا بھی احتساب کر سکتا ہے اگر یہ اخراجات سابق حکومت نے کئے اور اس میں کسی قسم کی کرپشن ہوئی تو بھی کارروائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :