امریکی بحریہ کا اعلیٰ سطحی وفد چین کے دورے پر ،چینی بحریہ کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ نیول ٹریننگ، طبی سہولیات اور اسٹریٹیجی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)امریکی بحریہ کے سینیئر حکام نے رواں ہفتے چین کے واحد طیارہ بردار بحری بیڑے کا دورہ کیا۔ چین اور امریکا کے مابین بحیرہء جنوبی چین کے متنازعہ پانیوں سے متعلق بیجنگ کے دعووں کے سبب پائی جانے والی کشیدگی کے باوجود دونوں ممالک اپنے فوجی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی بحریہ کا 27 رکنی وفد چین پہنچا، جہاں اس نے چینی بحریہ کے اعلیٰ اہلکاروں کے ساتھ نیول ٹریننگ، طبی سہولیات اور اسٹریٹیجی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات چیت گزشتہ پیر کو ہوئی تھی تاہم چینی میڈیا نے اس کی اطلاع دی ۔

متعلقہ عنوان :