سعودی عرب میں سزائے موت پر عملدرآمد کا 136 واں واقعہ

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:27

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)سعودی عرب نے ْبدھ کو قتل کے مجرم اپنے ایک شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اْسے موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کے ساتھ اس عرب بادشاہت میں اس سال سزائے موت پر عمل درآمد کا یہ 136 واں واقعہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مطلق العوطیبی نے کسی بات پر جھگڑے کے سبب اپنے ایک ہم وطن کا قتل کیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق رواں برس سزائے موت پانے والے غیر ملکیوں سمیت تمام مجرموں میں مطلق العوطیبی 136 ویں نمبر پر تھا۔ جبکہ 2014 ء میں سعودی عرب میں کْل 87 افراد کو سزائے موت دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :