شامی صدر اسد کا دورہ ماسکو،صدر پوٹن سے ملاقات ، شام میں روسی فضائی حملوں کے بعد کی صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:28

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء) شام کے صدر بشار الاسد نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے بات چیت کیلئے ماسکو کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد نے گزشتہ روز روس کا دورہ کیا ہے اور کریملن قیادت کے ساتھ ملاقات کرکے شام میں روسی فضائی حملوں کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال سمیت دیگر اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ترجمان نے بتایا کہ شامی صدر نے ملاقات کے دوران اپنے روسی ہم منصب کو شام میں مستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا

متعلقہ عنوان :