مقدس کتاب کی بے حْرمتی، بھارتی پنجاب میں کشیدگی برقرار

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:28

امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)بھارت کی شمالی ریاست پنجاب میں سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کی ’بے حْرمتی‘ کے بعد اس بھارتی صوبے میں ہونے والے مظاہرے اور ہائی ویز کی بندش کے واقعات کے سبب پیراملٹری فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکھوں کی مقدس کتاب کی تضحیک کے بعد شروع ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران 14 اکتوبر کو دو افراد ہلاک بھی ہوئے۔ بھارتی روزنامے 'دی ہندو‘ کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں کو پنجاب کے بڑے شہروں امرتسر، لدھیانہ، جالندھر اور بھٹنڈہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ سکھ گروپوں کا مطالبہ ہے کہ گرو گرنتھ صاحب کی بے حْرمتی کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :