چیچہ وطنی، دوہری شہریت ،سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال چیئرمین یونین کونسل کے الیکشن کیلئے نااہل قرار

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:13

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ پر مشتمل الیکشن ٹربیونل نے سابق ایم این اے چودھری زاہد اقبال کو چیئرمین یونین کونسل کے الیکشن کیلئے نااہل قرار دیدیا، چودھری زاہد اقبال ارائیں کا تعلق چیچہ وطنی کے گاوٴں39،بارہ ایل سے ہے جو 2008کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے162سے ایم این اے منتخب ہوئے تاہم سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی قیادت میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے دوہری شہریت مخفی رکھنے پرانہیں نااہل قرار دیدیاجس کے بعد وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہوگئے ، متوقع بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے چودھری زاہد اقبال نے اپنی آبائی یونین کونسل نمبر58سے بطور چیئر مین اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جو ریٹرننگ آفیسر نے منظور کرلئے تاہم مخالف امیدواران حافظ عدنان مرہٹہ نے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کردی جس پر ٹربیونل کے جج جسٹس مرزاوقاص روٴف نے سپریم کورٹ کے سابقہ فیصلے کی رو سے چودھری زاہد اقبال کو بطور چیئرمین یونین کونسل الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار دیدیا