تحریک انصاف کی این اے122میں بے ضابطگیوں پر22اکتوبرکو اے پی سی محرم الحرام کے احترام کے باعث 27اکتوبر تک ملتوی،6نکاتی ایجنڈابھی اے پی سی جماعتوں سے مشاورت کے بعدالیکشن کمیشن کوارسال کرنے کاامکان

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)تحریک انصاف نے این اے122میں بے ضابطگیوں پر22اکتوبرکوبلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس محرم الحرام کے احترام کے باعث اب 27اکتوبرکوطلب کرلی جبکہ 6نکاتی ایجنڈابھی اے پی سی جماعتوں سے مشاورت کے بعدالیکشن کمیشن کوارسال کرنے کاامکان ،تحریک انصاف کی این اے 122کے ضمنی انتخابات میں ووٹرلسٹوں میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے کل جمعرات کوبلائی جانے والی آل پارٹیزکانفرنس ملتوی کردی ،نئی تاریخ اے پی سی کی 27اکتوبرکوچیئرمین سیکرٹریٹ لاہورمیں منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف پنجاب کے آرگنائزرچوہدری محمدسرورنے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ شرکت کیلئے رابطوں کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں نے اے پی سی عاشورہ محرم کے بعدبلانے کی تجویزدی گئی جس کے بعدآج جمعرات کومنعقدہونیو الی اے پی سی ملتوی کرکے نئی تاریخ27اکتوبرمقررکردی،اس کے علاوہ تحریک انصاف کے اعلیٰ حکام نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ این اے 122کے ضمنی انتخابات میں بڑے پیمانے پرووٹوں کی منتقلی کے ثبوت مل گئے ہیں اوراپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کے فیصلوں کی روشنی میں پی ٹی آئی آئندہ حکمت عملی اٹھائے گی جبکہ چھ نکاتی چارج شیٹ بھی اے پی سی کیلئے مرتب کرلی گئی ہے ،جس پرمشاورت کے بعدالیکشن کمیشن کوارسال کیاجائیگا