اسلام آباد ، ضلعی انتظامیہ کا سرینا ہوٹل میں چھاپہ مارا ،کچن اور سٹور سیل ،سرینا ہوٹل کے جنرل منیجر سمیت 9افراد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سرینا ہوٹل میں زائد المعیاد اشیاء بیچنے پر چھاپہ مارا ۔ سرینا ہوٹل کا کچن اور سٹور سیل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد کی انتظامیہ نے سرینا ہوٹل کے کچن اور سٹور پر چھاپہ مارا چھاپہ کے دوران وہاں سے زائد المعیاد اشیاء ملنے پر ہوٹل کا کچن اور سٹور سیل کردیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وقاص نے کہا کہ ایک سال سے سٹور کی صفائی نہیں کی گئی باورچی زخمی ہاتھوں سے کھانا بنارہے ہیں ملازمین کی ویکسی نیشن بھی نہیں کی گئی ہے جس کی بنا پر ہوٹل کا کچن اور سٹور سیل کیا ہے ۔

سرینا ہوٹل کے جنرل منیجر سمیت 9افراد کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ،اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دفعہ پیور فوڈ آرڈنینس کے تحت 273اور 269کو شامل کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سرینا ہوٹل سے برآمد ہونے والی زائدالمیعاد اشیاء کو قبضے میں لے کر نمونے لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادئیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات کا اضافہ کیا جائے گا ۔

خبر رساں ادارے کو حاصل معلومات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زائد المیعاد اور صفائی کے ناقص انتظامات کی مدمیں شروع کیے گئے آپریشن کے تحت گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کی سربراہی میں سرینا ہوٹل میں چھاپہ مارا گیا جہاں زائد المیعاد اشیاء برآمد ہونے سمیت صفائی کے ناقص انتظامات کے تحت جنرل منیجر سمیت نو افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے یہ مقدمہ اسسٹنٹ کمشنر وقاص رشید کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دفعہ پیور فوڈ آرڈنینس کے تحت 273اور 269کو شامل کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سرینا ہوٹل سے برآمد ہونے والی زائدالمیعاد اشیاء کو قبضے میں لے کر نمونے لیباٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوادئیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کے بعد مزید دفعات کا اضافہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :