بان کی مون کی فلسطینی لیڈروں سے ملاقات

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:27

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے بْدھ کو مغربی اْردن میں فلسطینی رہنماوٴں سے ملاقاتیں کیں۔ اطلاعات کے مطابق بان راملہ میں فلسطینی صدر محمود عباس اور وزیر اعظم رامی حمد اللہ سے ملے۔

(جاری ہے)

یہ ملاقاتیں ایک ایسے وقت میں ہوئی ہیں جب اسرائیل اور مغربی کنارے میں کچھ عرصے سے سڑکوں پر تشدد کی کارروائیوں میں غیر معمولی تیزی آئی ہے۔

قبل ازیں منگل کی شام یروشلم میں ایک بیان دیتے ہوئے انہوں نے فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیلیوں پر چاقو کے وار کی نئی لہر کی مذمت کی تھی تاہم اْنہوں نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے فلسطینیوں کے خلاف سخت اقدامات سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا اْلٹا اثر ہوگا اور اس طرح فلسطینیوں میں پایا جانے والا احساس محرومی اور بڑھے گا۔