کراچی، آصفہ بھٹو زرداری سانحہ کارساز کے شہداء کے ورثاء کے گھر پہنچ گئیں ڈپٹی اسپیکر شہلارضا اور سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ سخت سکیورٹی میں محمودآباد اور منظورکالونی میں جاکر شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی، لوگوں نے انہیں دیکھ کر نعرے لگائے جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا اونعروں کا خیرمقدم کیا

جمعرات 22 اکتوبر 2015 09:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22اکتوبر۔2015ء)پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری سانحہ کارساز کے شہداء کے ورثاء کے گھر پہنچ گئیں، بدھ کے روز انہوں نے ڈپٹی اسپیکر شہلارضا اور سینیٹر سعید غنی کے ہمراہ محمودآباد اور منظورکالونی میں جاکر شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی وہ سخت سیکیورٹی میں جب وہاں پہنچی تو لوگوں نے انہیں دیکھ کر نعرے لگائے جس کا انہوں نے ہاتھ ہلاکر جواب دیا اونعروں کا خیرمقدم کیا، آصفہ بھٹو زرداری تنگ گلیوں سے ہوتے ہوئے شہداء کے گھروں میں جاپہنچیں اس موقع پر شہداء کی ورثاء خواتین آصفہ بھٹو زراری کے گلے لگ گئیں اور زار قطار رونے لگیں آصفہ بھٹوزرداری انہیں دلاسے دیتی رہیں اس موقع پر ورثاء سے بات چیت میں آصفہ نے کہا کہ پی پی کی تاریخ شہداء کے خون سے بھری پڑی ہے خود بے نظیر بھٹو نے بھی شہادت کا جام نوش کیا، پی پی کبھی بھی شہداء کو نہیں بھولے گی بعدازاں انہیں جلوس کی شکل میں رخصت کیا گیا