نیب حکام کی فرخند اقبال سے 5گھنٹے تفتیش، اثاثوں اور ذرائع آمدن کی تفصیلات طلب،سابق چیئرمین سی ڈی اے ساتویں نوٹس پر نیب تحقیقاتی افسران کے سامنے پیش، تفتیش کی،دوران تفتیش10 دفعہ پانی،2بار چائے مانگی،فرخند اقبال نے سی ڈی اے معاملات کی اہم اور خفیہ معلومات نیب حکام کو فراہم کر دیں،نیب تحقیقات نیا رخ اختیار کرسکتی ہیں،ذرائع

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء)نیب حکام نے سابق چےئرمین سی ڈی اے فرخند اقبال کو حکم دیا ہے کہ پندرہ دنوں کے اندر اپنے اثاثے اور ذرائع آمدن کی مکمل تفصیلات فراہم کرے۔سوموار کے روز فرخند اقبال کو نیب حکام نے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کی پوچھ گچھ بارے طلب کیا ہوا تھا،فرخند اقبال نیب کے ساتویں نوٹس پر نیب تحقیقاتی افسران کے سامنے پیش ہوئے،نیب کے تحقیقاتی ٹیم نے بند کمرہ میں فرخند اقبال سے مسلسل پانچ گھنٹے تفتیش کی،پانچ گھنٹوں کے دوران فرخند اقبال نے دس دفعہ پانی اور دو دفعہ چائے بھی مانگی۔

خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ایف ایم یو رپورٹ کی روشنی میں فرخند اقبال کیخلاف تحقیقات کر رہا ہے۔سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق فرخند اقبال کے چےئرمین سی ڈی اے کے دور میں ان کے ذاتی اکاؤنٹس میں روزانہ دو کروڑ روپے ڈیپازٹ ہوتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب نے اس آمدن کے ذرائع اور اصلی اثاثوں کی مکمل تفصیلات بارے معلومات حاصل کرنے کیلئے فرخند اقبال کو ایک پرفارما دیا ہے،فارم میں آمدن کے ذرائع،اخراجات اثاثے،ملک کے بیرون اثاثے،بنک اکاؤنٹس،بیوی بچوں کے نام اثاثہ کی تفصیلات وغیرہ بارے معلومات طلب کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فرخند اقبال نے سی ڈی اے کے معاملات بارے اہم اور خفیہ معلومات بھی نیب حکام کو فراہم کر دی ہیں اور نیب تحقیقات ایک نیا رخ اختیار کرسکتی ہیں۔فرخند اقبال کے بارے میں ایف آئی اے بھی تحقیقاتی کر رہی ہے اور فرخند اقبال عدالتی ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور کئی ماہ جیل اور حوالات میں بھی گزار چکے ہیں

متعلقہ عنوان :