سوات ،کالام میں امدادی کاموں میں مصروف 4 افراد پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق، تین زخمی

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:20

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) سوات کے علاقے کالام میں امدادی کاموں میں مصروف 4 افراد پہاڑی تودہ گرنے سے جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سوات کے علاقے کالام کے ایک نواحی دیہات یں پہاڑی کا تودہ امدادی کاموں میں مصروف رضاکاروں پر آ گرا جس کے نتیجے میں متعدد افراد تودے تلے دب گئے اور چار رضاکار جاں بحق اور تیرہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو کا کام کرتے ہوئے تیرہ زخمی لوگوں کو ایمرجنسی کے ذریعے سول ہسپتال کالام منتقل کیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں چار نعشوں اور تیرہ زخمیوں کو لایا گیا جبکہ چار زخمیوں کو شدید زخم آئے ہیں جن کو ہر ممکن طبی امداد دی جا رہی ہے پولیس کے مطابق گزشتہ روز 8.01 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد جائے حادثہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس میں ایک شخص دب کر جاں بحق ہو گیا تھا اور ریسکیو ٹیمیں مٹی ہٹا کر اس کی نعشیں نکالنے میں مصروف تھی کہ پہاڑ دوبارہ اپنی جگہ سے سرک گیا اور چار رضاکار جاں بحق اور تیرہ افراد زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :