پشاور،شہیدوں کے لواحقین کو مالی امداد ، ضلعی ناظم نے نئی روایت قائم کردی ،18 گھنٹے میں پانچ، پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک انکے گھروں پر پہنچادئیے

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء )زلزلہ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو مالی امداد ، ضلع ناظم پشاور محمد عاصم خان نے نئی روایت قائم کردی ضلع ناظم پشاورنے اٹھارہ گھنٹو ں کے اندر سوڑیزئی پایاں ، وزیر باغ اور لطیف آباد کے زلزلہ سے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ ، پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک انکے گھروں پر خود پہنچاکر نئی مثال قائم کردی ، انہوں نے واضح کیا کہ متاثر ہونے والے مکانات کے مالکان کوبھی معاوضہ انکے گھروں تک پہنچایا جائیگا

متعلقہ عنوان :