سمندری حدود کی خلاف ورزی پر چین کی امریکہ کو وارننگ

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:27

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) چین نے دعوی کیا ہے کہ امریکی بحری جنگی جہاز صدر باراک اوبامہ کی اجازت سے اسکی جنوب ساحل میں مصنوعی آئی لینڈ کی حدود کے بے حد قریب پائے گئے ہیں۔دوسری جانب امریکی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن صدر باراک اوبامہ کی اجازت سے کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ یہ مشن چین کی سمندری حدود کی بارہ میل اندر تک کیا جائے گا جو چوبیس گھنٹوں تک مکمل ہو جائے گا۔ دوسری جانب چین نے اپنی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے امریکہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی حدود کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :