ملکی صرافہ مارکیٹ سونے کی قیمت میں اضافہ ،فی تولہ سونامہنگاہوکر47ہزاروپے کی سطح پرجاپہنچا

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) کاروباری ہفتہ کے دوسرے روز عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونامہنگاہوکر47ہزاروپے کی سطح پرجاپہنچا۔منگل کوعالمی صرافہ مارکیٹ میں 1ڈالر کی کمی سے سونے کی فی اونس قیمت 1166ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن آف کی رپوٹ کے مطابق منگل کے روزملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں 100روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے بعد کراچی،حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد،اسلام آباد،راولپنڈی اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت 46ہزار900روپے سے بڑھ کر47ہزارروپے ہوگئی اسی طرح 85روپے کے اضافہ سے دس گرام سونے کی قیمت 40ہزار285روپے پرجاپہنچی جبکہ پاکستان بھرکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 710روپے کی سطح پربرقراررہی ۔