لا ہور، سنگ دل باپ نے تشدد کرکے 6 سال کی بیٹی کو قتل کردیا،جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے والدہ اور سوتیلے والد کو قتل کردیا

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) اقبال ٹاؤن لاہورمیں سنگ دل باپ نے تشدد کرکے 6 سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم سمتی دوسری بیوی کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں خرم نامی شخص نے تشدد کرکے اپنی چھ سالہ بیٹی کو معمولی تلخی پر قتل کردیا ہے واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور باپ خرم سمیت اس کی دوسری بیوی کو حراست میں لے لیا ہے اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے پولیس کے مطابق خرم نامی شخص ابال تاؤن کا رہائشی ہے اور دو شادیاں کر رکھی ہیں مقتول علیشہ خرم کی پہلی بیوی کی بیٹی ہے۔

دوسری جانب جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے والدہ اور سوتیلے والد کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ کالونی کی رہائشی آصفہ بی بی اپنے خاوند خالد کے ساتھ عدالت میں پیشی پر جارہی تھی کہ اس کا بیٹا ساتھیوں سمیت موٹر سائیکل پر آیا اور فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں آصفہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی جبکہ خالد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اہل علاقہ کے مطابق ماں بیٹے کا طویل عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔پولیس کے مطابق آصفہ نے دوسری شادی کی تھی اور بڑے بیٹے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا۔ پولیس نے آصفہ بی بی اور محمد خالد کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :