سری لنکن بحریہ نے غیر قانونی طور پر اپنے پانیوں میں داخل ہونے والے 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:27

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) سری لنکن بحریہ نے پانیوں میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 34 بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سری لنکن بحریہ کے ترجمان نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شمالی ساحلی علاقے تالائیما نار اور کانکسیتھورہا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ سری لنکن بحریہ نے ماہی گیروں کی دو کشتیاں بھی تحویل میں لے لی ہیں۔

متعلقہ عنوان :