سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی لاش محفوظ بنانے راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل،انجکشن کی مدد سے لاش کو محفوظ بنانے کے بعد پولی کلینک ہسپتال کے سردخانے میں بھجوادیاگیا ،لاہور سے لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ بیان ہو سکے گی

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء )سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی لاش کو محفوظ بنانے کے لیے راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل کیاگیا ،انجکشن کی مدد سے لاش کو محفوظ بنانے کے بعد پولی کلینک ہسپتال کے سردخانے میں بھجوادیاگیا جبکہ لاہور سے لیبارٹری رپورٹ آنے کے بعد موت کی وجہ بیان ہو سکے گی ۔تاہم سعودی کیڈیٹ کے اہل خانہ قانونی کارروائی کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ فائنل رپورٹ آنے کے بعد لاش کو سعود ی عرب لے جایا جائے گا ۔

منگل کو فواز المشعال کی لاش کومحفوظ بنانے کے لیے پولی کلینک انتظامیہ اور تھانہ کورال کی مد دسے راولپنڈی میڈیکل کالج منتقل کیاگیااس دوران ایمبولینس میں پولیس کا عملہ سیکورٹی سے لیس تھا جبکہ راولپنڈی میڈیکل کالج میں لاش کو ایک گھنٹے کے لیے جسم کو گرم رکھنے کے لیے کھولا رکھا گیا اس کے بعد لاش کو محفوظ بنانے کا انجکشن لگاکر چار گھنٹے بعد پولی کلینک ہسپتال کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ خبر رساں ادارے کے پاس دستیاب پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق سعودی کیڈٹ فواز المشعال کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ پمز ، پولی کلینک کے 5رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے جس میں سنےئر ایم ایل اوڈاکٹر نصیر ،ڈاکٹرتنویر افسر ملک بورڈ کا حصہ تھے ۔ تاہم بورڈپوسٹ مارٹم میں موت کی حتمی وجہ کا تعین نہ کر سکا۔موت کی حتمی وجہ کا تعین فرانزک رپورٹ میں ہو سکے گا جس کیلئے فواز المشعال کے جسمانی اعضاء کے نمونے لاہور بھجوا دئیے گئے ہیں۔واضع رہے کہ فواز المشعال کا پوسٹ مارٹم 23اکتوبر کو پولی کلینک میں سعودی سفارتخانے کی درخواست پر کیا گیاتھا۔ پی ایم اے میں زیر تربیت فواذ کی لاش 17اکتوبر کوتھانہ آبپارہ میں واقع گیسٹ ہاوٴس سے ملی تھی۔

متعلقہ عنوان :