قصور،شہبازشریف کادوست پورہ کادورہ ، زلزلہ متاثرین سے ملاقات،جاں بحق محمداسحاق کے لواحقین سے تعزیت اوربیٹے کوسرکاری ملازمت دینے کااعلان

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:25

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کادوست پورہ قصورکادورہ ،زلزلہ متاثرین سے ملاقات،جاں بحق محمداسحاق کے لواحقین سے تعزیت کی اوربیٹے کوسرکاری ملازمت دینے کااعلان کیا۔

(جاری ہے)

منگل کے روزشہبازشریف بغیرکسی پروٹوکول کے قصورکے علاقے دوست پورہ پہنچ گئے ،جہاں پرانہوں نے زلزلے سے متاثرہونے والے افرادسے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ قصورمیں جاں بحق محمداسحاق کے گھرپہنچ گئے ۔انہوں نے جاں بحق محمداسحاق کے اہل خانہ سے تعزیت اوردلی ہمدردی کااظہارکیااورمرحوم کے بیٹے کوسرکاری ملازمت دینے کااعلان کیا

متعلقہ عنوان :