سعودی عرب یمن کو 244 ملین ڈالر بطور امداد فراہم کرے گا‘ اقوام متحدہ

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:27

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کیلئے امداد کی فراہمی کے آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ملک صنعاء کو 244 ملین ڈالر بطور امداد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیومینٹیرین سربراہ سٹیفن اوپرائن نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نییمن کو امداد کی فراہمی کیلئے عالمی ادارے کے ساتھ آٹھ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت 244 ملین ڈالر بطور امداد صناء کو فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ابھی سعودی حکام کے ساتھ ایک اور معاہدہ طے پانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے یمن کو 274 ملین ڈالر ہنگامی امداد فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔