حکومتی کارکردگی ،خیبرپختونخواہ پہلے ،پنجاب دوسرے نمبرپر ہے،پلڈاٹ ،پنجاب مجموعی کارکردگی میں پہلے ،خیبرپختونخواہ دوسرے نمبرپر،عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کے طرزحکمرانی کومنفی قراردیا،اداروں میں افواج پاکستان سب سے آگے ہے ،نیب پرعدم اطمینان کااظہارکیاگیا،تازہ سروے رپورٹ

بدھ 28 اکتوبر 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اکتوبر۔2015ء)پلڈاٹ کی حکومتی کارکردگی کے حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت پہلے ،پنجاب دوسرے نمبرپرہے ،پنجاب مجموعی کارکردگی میں پہلے ،خیبرپختونخواہ دوسرے نمبرپرہے ،عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کے طرزحکمرانی کومنفی قراردیا،اداروں میں افواج پاکستان سب سے آگے ہے ،نیب پرعدم اطمینان کااظہارکیاگیا،پلڈاٹ کی جانب سے جاری نئی سروے رپورٹ کے مطابق بہترین طرزحکمرانی میں خیبرپختونخواہ حکومت پہلے اورپنجاب دوسرے نمبرپرہے ،تعلیم اورلاء اینڈآرڈرمیں خیبرپختونخواہ پہلے انفرادی اشاریوں میں بھی خیبرپختونخواہ پہلے نمبرپرہے ،انفرادی اشاریوں میں خیبرپختونخواہ کو28میں سے18پنجاب کوصرف8پوائنٹس ملے جبکہ مجموعی مقبولیت میں پنجاب پہلے اورخیبرپختونخواہ دوسرے نمبرپرہے ،مجموعی کارکردگی میں پنجاب کو76اورخیبرپختونخواہ کو38پوائنٹس ملے ،جبکہ سندھ حکومت کو30اوربلوچستان کو28پوائنٹس ملے ،رپورٹ کے مطابق غربت اورتوانائی بحران کے خاتمے اورمحصولات جمع کرنے میں صوبائی حکومتوں کی کارکردگی منفی ،بے روزگاری میں کمی اورآزادسول سروس میں صفررہی،رپورٹ کے مطابق عوام کی اکثریت نے وفاقی حکومت کوطرزحکمرانی کومنفی قراردیا،وفاقی حکومت کوکارکردگی کے لحاظ سے 30میں سے صرف6پوائنٹس ملے ،اداروں کی کارکردگی میں افواج پاکستان پہلے نمبرپرہے اورسب سے آگے ہے جبکہ نیب پرعدم اطمینان کااظہارکیاگیا

متعلقہ عنوان :