”یہ ہے پی آئی اے“ ملازمین 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے، ٹکٹوں کی فروخت میں 6 کروڑ کے فراڈ کا انکشاف

بدھ 25 نومبر 2015 09:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے میں بے ضابطگیوں کی انتہا نے ائیر لائن کو کنگلا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، آڈٹ رپورٹ کے مطابق 70کروڑ 14لاکھ روپے کا تیل کہاں گیا کچھ پتہ نہیں کیونکہ یہ فیول خریدا تو گیا ”جہازوں“ میں استعمال نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹکٹوں کی فروخت میں 6 کروڑ روپے زیادہ کی خوردبرد کی گئی، جنرل منیجر اور قانونی مشیر کو 6 کروڑ سے زیادہ کی غیر قانونی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ پی آئی اے نے سال 2012ء میں 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا” کھانا“ بیچارے ملازمین کو کھلا دیا۔

علاوہ ازیں پی آئی اے میں 2012کے دوران 2ارب 50کروڑ روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں ہوئیں کی گئی اور ملازمین کو”شاباش“ کے نام پر غیر قانونی طور پر 90 لاکھ روپے کی ادائیگی کی گئی۔