تباہ کیئے گئے روسی طیارے کا پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف

بدھ 25 نومبر 2015 09:14

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)ترک فضائیہ کی طرف سے تباہ کیئے گئے روسی طیارے کا پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ شام میں مسلح سرگرمیوں میں ملوث فری سیرین آرمی آلائنس کے قانونی مشیر اسامہ ابو زید نے بتایا ہے کہ ان کو ملنے والی اطلاع کے مطابق تباہ کیے گئے روسی جنگی طیارے کا ایک پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے اِس کی وضاحت نہیں کی کہ روسی پائلٹ کو کس باغی گروپ نے اپنے قبضے میں لیا ہے۔

یادرہے کہ ترکی فضائیہ کے ایف سولہ طیاروں نے جس روسی ہوائی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، اس کا ملبہ ترکمان کی پہاڑیوں پر گرا ہے۔ اِس کے دو پائلٹوں نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگانے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اِن پہاڑیوں پر القاعدہ سے وابستگی رکھنے والا گروپ النصرہ فرنٹ کنٹرول رکھتا ہے۔

متعلقہ عنوان :