الیکشن ٹربیونل نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ،آج سنایا جائے گا

بدھ 25 نومبر 2015 08:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کے جج محمد رشید قمر نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا جو آج بدھ کے روز سنایا جائے گا ۔ تحریک انصاف کے حامد زمان نے مسلم لیگ (ن) کے کامیاب امیدوار ملک ریاض کے خلاف انتخابی عذر داری قائم کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت جسٹس (ر) کاظم ملک کر رہے تھے تاہم ان کی مدت مکمل ہونے کے بعد اس کی ذمہ داری جسٹس (ر) محمد رشید قمر کو سونپی گئی ۔الیکشن ٹربیونل کی ہدایت پر نادرا اور انکوائری کمیشن ووٹوں کا جائزہ لے چکا ہے جبکہ دونوں طرف سے وکلاء کی حتمی بحث کے بعد کارروائی مکمل ہونے پر الیکشن ٹربیونل نے فیصلہ آج بدھ تک کیلئے محفوظ کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :