حکومت سندھ کا ایس ایس پی سر ور ابڑو کے بیٹے سلمان ابڑو کے کیس کو سینٹر ل جیل کرا چی کے اندر چلا نے کا فیصلہ،سندھ محکمہ داخلہ کی طرف سے نو ٹیفیکشن جاری

بدھ 25 نومبر 2015 08:55

کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) حکومت سندھ نے ایس ایس پی سر ور ابڑو کے بیٹے سلمان ابڑو کے کیس کو سینٹر ل جیل کرا چی کے اندر چلا نے کا فیصلہ کیا ہے سلمان ابڑو پر سلمان لا شاری کا قتل کیس ز یر سما عت ہے منگل کے روز محکمہ دا خلہ نے ایک نو ٹیفیکشن جاری کیا ہے جس کے تحت اب 4د سمبر سے یہ کیس سینٹر ل جیل کرا چی کے اندر چلا یا جائے گا یہ فیصلہ مد عی در خوا ست پر کیا گیا ہے جس میں مد عی کا مئو قف ہے کہ ملز م چو نکہ ایس ایس پی کا بیٹا ہے اس لئے با ہر سما عت کے دوران اس کو ز یادہ سہو لت دی جاتی ہیں ۔