سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا

بدھ 25 نومبر 2015 08:43

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے چیئر مین سدھارتھ ویٹیمنی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دسمبر میں شیڈول سیریز کے لیے ہم سے رابطہ کیا ہے جس پر ہم نے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین سیریزکے لیے کولمبو اور پریماداسا کرکٹ سٹیڈیم دستیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :