بہاول پور،حکومت پنجاب کاچولستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے 10 موبائل سکول کھولنے کا فیصلہ ،اساتذہ جانور چرانے والے چولستانی بچوں کو ٹوبوں پر جاکر پڑھائیں گے

بدھ 25 نومبر 2015 09:04

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)حکومت پنجاب کاچولستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے 10 موبائل سکول کھولنے کا فیصلہ اساتذہ جانور چرانے والے چولستانی بچوں کو ٹوبوں پر جاکر پڑھائیں گے ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب اور چولستان ترقیاتی ادارہ نے ایسے چولستانی بچے جو اپنے جانور مختلف پانی کے ٹوبوں پر چراتے ہیں اور اس کی وجہ سے وہ سکول جاکر تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان بچوں کو موبائل سکولوں کے ذریعے تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہیں اس حوالے ایم ڈی چولستان سید نعیم اقبال بخاری کی ہدایت پر سی ڈی اے کے لٹریسی ونگ نے سروے شروع کر دیا ہیں سی ڈی اے کے ذرائع کے مطابق جلد ہی ان موبائل سکولوں کے لیے اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا یہ اساتذہ چولستان میں مختلف ٹوبوں پر جاکر چولستانی بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کرئے گے اس کے لیے اساتذہ کو 125 موٹر سائیکلیں فراہم کی جائے گی یاد رہے کہ چولستانی اس وقت تک ٹوبے پر قیام کرتے ہیں جب تک اس ٹوبے میں پانی موجود رہتا ہیں پانی ختم ہونے کے بعد یہ چولستانی اپنے جانوروں سمیت پانی کی تلاش میں دوسرے ٹوبوں کا رخ کرتے ہیں موبائل سکول بھی ان چولستانیوں کے ساتھ ساتھ مختلف ٹوبوں پر ان کے بچوں کو تعلیم دینے کا سلسلہ جاری رکھے گے