امریکہ اورفرانس کاداعش کے خلاف مل کرکارروائی کرنے پراتفاق،دہشتگردتنظیم داعش کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا،سانحہ پیرس نے ہمارے دل توڑدیئے ،امریکہ فرانس کی آزادی کیلئے ہراقدام کوتیارہے ،عراق اورشام میں فوجی کارروائیاں بڑھارہے ہیں ،باراک اوبامہ ، داعش کے پاس کافی وسائل ہیں ،ہمیں ایک ایسے دہشتگردکاسامناہے جوتیل اورمنشیات کی سمگلنگ کررہاہے ،ہم کسی کواپنی دنیابدلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،دہشتگردی روکنے کیلئے شام اورترکی کی سرحدیں بندکرناہوں گی ،ہم ہتھیارنہیں ڈالیں گے ،فرانسواولاندے

بدھ 25 نومبر 2015 09:11

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)امریکہ اورفرانس نے داعش کے خلاف مل کرفضائی حملے بڑھانے پراتفاق کرتے ہوئے کہاکہ شام کے خلاف کارروائی کیلئے روس ہماری حمایت کرے ۔تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوٴس میں امریکی صدرباراک اوبامہ سے فرانس کے ہم منصب فرانسواولاندے سے ملاقات کے بعدمشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدراوبامہ کاکہناہے کہ امریکہ کوفرانس کے حادثے پرشدیدافسوس ہے ،دہشتگردتنظیم داعش کوہرگزبرداشت نہیں کیاجاسکتا،سانحہ پیرس حملے نے ہمارے دل توڑدیئے ،امریکہ فرانس کی آزادی کیلئے ہراقدام کوتیارہے ،داعش نے سنگین خطرات پیداکئے ،یہ ہم سب کیلئے خطرہ ہے ،فرانس نے امریکہ کی آزادی میں مددکی ،پیرس پرحملے ہماری آزادی پرحملہ ہے ،پیر س سے اچھی یادیں وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 65اقوام داعش کے خلاف متحدہیں ،داعش کے خاتمے تک دونوں مل کران کے خلاف لڑیں گے ،ہمارے دل پیرس حملے پرنائن الیون کی طرح دکھی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ امریکہ فرانس کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات شیئرکریگا،دہشتگردہمیں میدان جنگ میں نہیں ہراسکتا،شام کے خلاف کارروائی کیلئے روس کی حمایت درکارہے ۔دہشتگردہمیں اس طرح خوف زدہ نہیں کرسکتے ،ہم اپنی سرحدیں محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔

روس شام کے معاملے میں زیادہ تعمیری میدان میں کرداراداکرسکتاہے ۔انہوں نے کہاکہ دوبرس میں تیس ہزارشامی مہاجرین کوپنادی جائے گی ،امریکہ اورفرانس نے مشترکہ کارروائی سے داعش شام اورعراق میں پسپاہورہی ہے ،8ہزارسے زائدحملے کرکے عراق اورشام میں داعش کوپیچھے دھکیل دیا،فرانسیسی صدراولاندے نے کہاکہ فرانس امریکہ کی جانب سے اظہاریکجہتی پرمشکورہے ۔

انہوں نے کہاکہ داعش کے پاس کافی وسائل ہیں ،ہمیں ایک ایسے دہشتگردکاسامناہے جوتیل اورمنشیات کی سمگلنگ کررہاہے ،ہم کسی کواپنی دنیابدلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،دہشتگردی روکنے کیلئے شام اورترکی کی سرحدیں بندکرناہوں گی ،ہم ہتھیارنہیں ڈالیں گے ،داعش کے خلاف بھرپورکارروائی کریں گے ،ہم اپنے حملوں کوشام سے عراق تک پھیلائیں گے ،داعش کے خلاف کارروائی کیلئے روسی صدرسے ملاقات کروں گا،ہم دہشتگردقیادت اوراس کی معاونت کوروکیں گے ،بنیادپرستی خطرہ بنتی جارہی ہے ،دہشتگردی پرنظررکھنے پرسخت نگرانی کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پناہ گزینوں اوردہشتگردوں کوالگ الگ شناخت کرناہوگا،ہمیں سیکورٹی اورتحفظ کومضبوط بناناہوگا

متعلقہ عنوان :