چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں باعزت بری ،نیب آصف زرداری کے خلاف دونوں ریفرنسز میں ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا، ریفرنسز کے اصل دستاویزات بھی موجود نہیں،جج محمد بشیر، سیف الرحمن نے سیاسی انتقام لینے کے لیے کیسز بنائے، عدالت میں جھوٹے کاغذات جھوٹے جمع کرائے گئے، آصف زرداری نے کسی سے کبھی انتقام نہیں لیا،6ریفرنسز سے بری ہو چکے ،ایک ریفرنس باقی رہ گیا ،جلد اس میں بھی کامیابی ملے گی،فاروق ایچ نائیک
بدھ 25 نومبر 2015 09:23
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں باعزت بری کردیا،احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف علی زرداری کے خلاف دونوں ریفرنسز کا فیصلہ 11 نومبر کو محفوظ کیا تھا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب آصف زرداری کے خلاف دونوں ریفرنسز میں ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا، نیب کے پاس ریفرنسز کے اصل دستاویزات تک موجود نہیں جبکہ دونوں ریفرنسز کے مرکزی ملزمان پہلے ہی بری ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر کے خلاف دونوں ریفرنسز 1998 میں سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کے دور میں بنائے گئے تھے جنہوں نے الزام لگایا کہ آصف علی زرداری نے غیر ملکی کمپنیوں کو شپنگ کے ٹھیکے دینے میں کمیشن وصولی کا الزام تھا۔(جاری ہے)
دونوں ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کا نام بھی شامل تھا تاہم ان کی شہادت کے بعد ان کا نام خارج کردیا گیا جبکہ شریک ملزم سابق چیئرمین سینٹرل بیورو آف ریونیو (سی بی آر) اے آر صدیقی کو عدالت عدم ثبوت کی بنا پر پہلے ہی بری کر دیا گیا ۔
عدالتی فیصلے بعد آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سیف الرحمٰن نے سیاسی انتقام لینے کے لیے کیسز بنائے اور عدالت میں جھوٹے کاغذات جھوٹے جمع کرائے گئے، عدالتیں جھوٹے کاغذات کی بناء پر فیصلے نہیں دیا کرتے،انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے جھوٹے مقدمات بنانے والوں سے کبھی بدلہ نہیں لیالیکن سیف الرحمان سے ایک دن پوچھا جائے گا کہ انہوں نے ایک والد کو اپنے بچوں سے دور کیوں کیا اوران پر جھوٹے مقدمات کیوں قائم کئے گئے،انہوں نے کہا کہ سابق صدرہ پولو گراوٴنڈ، ارسس ٹریکٹرز اور اے آر وائی ریفرنس سمیت 6 ریفرنسز میں بری ہوچکے ہیں اور اب ایک اثاثہ جات کا ریفرنس باقی رہ گیا ہے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کے خلاف کرپشن کے یہ ریفرنس 1998 میں قائم کئے گئے تھے اور ان کے عہدہ صدارت سے ہٹنے کے بعد ان ریفرنسز کی سماعت دوبارہ شروع کر دی گئی تھی اورمارچ 2008 میں راولپنڈی کی احتساب عدالت نے آصف علی زرداری سمیت تین افراد کو قومی مفاہمتی آرڈینینس (این آر او) کے تحت ایس جی ایس، کوٹیکنا کیس سے بری کردیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے حکم کے بعد یہ مقدمہ دوبارہ شروع کیا گیا۔واضح رہے کہ “ایس جی ایس” اور “کوٹیکنا” نامی دونوں سوئس کمپنیاں درآمد کردہ سامان کی مالیت طے کرنے اور اس حساب سے ٹیکس وصول کرنے کی سفارشات کا کام کرتی ہیں۔ بینظیربھٹو کے دورِحکومت میں مذکورہ کمپنیوں کو پری شپمنٹ انسپیکشن کے ٹھیکے اس بنیاد پر دیئے گئے کہ بعض پاکستانی درآمد کنندگان درآمد کردہ اشیاء پرٹیکس سے بچنے کے لیے ان کی قیمتیں کم ظاہرکرکے ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کا باعث بن رہے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کے بعد اقتدارمیں آنے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بینظیر بھٹو اوران کے شوہرپرالزام لگایا کہ انہوں نے’کمیشن‘ کی خاطر ایس جی ایس اور کوٹیکنا کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے اور بھاری رقم حاصل کی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 25 نومبر 2015 کی مزید خبریں
-
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کیلئے گرین سگنل دیدیا
-
چیئر مین پی سی بی شہریار خان نے پاک بھارت سیریز کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کو خط لکھ دیا،پی سی بی نے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے ہونیوالی پیشرفت سے حکومت کو آگاہ کردیا،حکومت کی جانب سے کوئی ... مزید
-
مردم شماری کیلئے فوج کی خدمات حاصل کریں گے،سیکرٹری شماریات آصف باجوہ ، امن و آمان کی صورتحال مخدوش ہونے کی صورت میں مردم شماری اور خانہ شماری ملتوی ہو سکتی ہے ،مردم شماری کیلئے 14ارب روپے سے زائد ... مزید
-
غریب کو اورنج ٹرین منصوبوں سے زیادہ سستے آٹے کی ضرورت ہے: ڈاکٹر طاہر القادری،2روپے میں روٹی بیچنے کے تندوری ڈرامے کرنے والے جعلی خادم کہاں ہیں؟،حکمرانوں کے نام نہاد میگا منصوبوں سے غربت ،کرپشن ،بیروزگاری ... مزید
-
” تعمیر پاکستان فنڈ“کے نام سے 5ارب کا نیا ٹیکس،” بھوکی پیاسی“ عوام پر ڈالنے کی تیاریوں کا انکشاف، ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں 91 کروڑ سترہ لاکھ کی بجلی کا بل وصول نہیں کیا گیا،14کروڑسے زائد ”لائن ... مزید
-
الیکشن ٹربیونل نے این اے 118مبینہ دھاندلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ،آج سنایا جائے گا
-
حکومت سندھ کا ایس ایس پی سر ور ابڑو کے بیٹے سلمان ابڑو کے کیس کو سینٹر ل جیل کرا چی کے اندر چلا نے کا فیصلہ،سندھ محکمہ داخلہ کی طرف سے نو ٹیفیکشن جاری
-
نا د را نے قومی شنا ختی کارڈ اور د یگر د ستا و یزات کی تیا ری کے لئے نئی پا لیسی کی با قا عدہ منظو ری دیدی ، نا درا کی نئی پا لیسی کے مطا بق اب تا ر یخ پیدا ئش کے لئے کمپیوٹر ا ئز ڈ برتھ سر ٹیفکیٹ بھی پیش ... مزید
-
بہاول پور،حکومت پنجاب کاچولستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے 10 موبائل سکول کھولنے کا فیصلہ ،اساتذہ جانور چرانے والے چولستانی بچوں کو ٹوبوں پر جاکر پڑھائیں گے
-
حکومت نے 10روپے کا سکہ جاری کرنے کی منظوری دیدی،جلد کام شروع کر دیا جائے گا
-
خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی نے ترقیاتی منصوبوں میں روڑے اٹکانا شروع کردیئے
-
انقرہ،ترک فضائیہ نے سرحدی خلاف ورزی پر روس کا جنگی طیارہ مار گرایا،ترک صدارتی ترجمان،روس نے ترک کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام مسترد کر دیا،طیارے کو زمین سے نشانہ بنایا گیا ،طیارہ تباہ ... مزید
-
تیونس میں صدارتی قافلے کی بس پرحملہ،14افرادہلاک،متعددزخمی
-
امریکہ اورفرانس کاداعش کے خلاف مل کرکارروائی کرنے پراتفاق،دہشتگردتنظیم داعش کوہرگزبرداشت نہیں کیاجائیگا،سانحہ پیرس نے ہمارے دل توڑدیئے ،امریکہ فرانس کی آزادی کیلئے ہراقدام کوتیارہے ،عراق اورشام ... مزید
-
عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ، امریکا نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے
-
الجزائر کے مہاجر کیمپ میں آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر ہلاک اور 40 سے زائد زخمی
-
دورہ ایران پر روسی صدر کا ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو شاندار اور انتہائی قیمتی تحفہ
-
بنگلہ دیش میں فیس بک اور موبائل میسجنگ ایپس پر پابندی برقرار ،ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے تک لاگو رہے گی، بنگلہ دیشی حکام
-
تباہ کیئے گئے روسی طیارے کا پائلٹ باغیوں کے قبضے میں ہونے کا انکشاف
-
موسمیاتی تبدیلی کی ڈیل طے نہ ہوئی تو 500 ملین بچے متاثر ہوں گے، اقوام متحدہ
-
امریکا:او ہائیو میں فائرنگ 3 افراد ہلاک ، حملہ آور بھی ماراگیا
-
افغان طالبان نے شیر محمد عباس استانکزئی کو قطر میں اپنے سیاسی دفتر کا نیا سربراہ مقرر کردیا،سیاسی ونگ کے نئے سربراہ شیر محمد عباس استانکزئی امن مذاکرات کے حامی ہیں،دونوں افراد امن مذاکرات کے حامی ... مزید
-
قومی خزانہ امانت سیاست ووٹ نہیں خدمت کیلئے ہے،نوازشریف،بے ایمان اور کرپٹ حکومتوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ہے،ہم نے کسی سے رشوت لی نہ کمیشن مانگا ہے،بیرون ممالک نے کرپٹ حکومتوں کو 100 میں بیچنے والی ... مزید
-
چیئرمین پیپلز پارٹی آصف علی زرداری ایس جی ایس اور کوٹیکنا ریفرنسز میں باعزت بری ،نیب آصف زرداری کے خلاف دونوں ریفرنسز میں ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا، ریفرنسز کے اصل دستاویزات بھی موجود ... مزید
-
سپیکر قومی اسمبلی نے بلاسود بینکاری ترمیمی بل ، مجموعہ ضابطہ دیوانی ترمیمی بل ، انسداد دہشت گردی ترمیمی بل سمیت پانچ بلز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو مزید نظرثانی کے لئے ارسال کر دیئے، ملک کے تمام مسائل ... مزید
-
بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے تمام حکومتی اداروں کو متحرک کیا جائے گا ،چوہدری نثار ،وزیر داخلہ سے لارڈ نذیر احمد کی قیادت میں برطانوی وفد کی ملاقات، پاک برطانیہ تعلقات اور ... مزید
-
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابرازیل کے آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ ،پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر پیش ،19توپوں کی سلامی دی گئی، آرمی چیف نے برازیل کے وزیر دفاع کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی، پاکستان ... مزید
-
کچھ مضبوط ممالک نے پاکستان کیخلاف لابنگ کیِ،چوتھی بار ہیومن رائٹس کونسل کے ممبر منتخب نہیں ہو سکے،وزیرسیفران، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے ووٹ نہ ملنے سے ممبر منتخب نہیں ہو سکے،پاکستان ... مزید
-
میانوالی،تربیتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ مریم مختار شہید ہوگئیں، ایف7 تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پرتھا کہ فنی خرابی کے باعث کچہ گجرات کے علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا،پی اے ایف کی پہلی خاتون فلائنگ ... مزید
-
خیبر پختونخوا حکومت نے ایپکس کمیٹی کی منظوری کے بعد دہشت گردی کے نو سنگین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوانے کے لئے وفاقی حکومت کو ارسال
-
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں نواز لیگ اپنا حکومتی اثر ڈال رہی ہے، بلاول بھٹو
-
الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ،زاہد حامد، اوورسیز ووٹنگ کا تجربہ ناکام رہا،آ ن لائن،ای میل اور ٹیلی فونک ووٹنگ میں بھی مسائل درپیش ہیں، انتخابی ... مزید
-
”یہ ہے پی آئی اے“ ملازمین 2 کروڑ 90 لاکھ روپے کا کھانا کھا گئے، ٹکٹوں کی فروخت میں 6 کروڑ کے فراڈ کا انکشاف
-
لاہور ہائیکورٹ نے ناول نگار عمیرہ احمد کے ناول کو چرا کر ڈرامہ بنانے والے پروڈیوسر کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دے دیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کی تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کی دھمکی ، اگر چھ چھ ماہ کمیٹیوں اور ایوان میں پی ٹی آئی اراکین حاضر نہیں ہونگے تو پھر ان کے بل ایوان میں کیسے پیش ہونگے؛ایاز صادق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.