امریکا:او ہائیو میں فائرنگ 3 افراد ہلاک ، حملہ آور بھی ماراگیا

بدھ 25 نومبر 2015 09:17

کولمبس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)امریکی ریاست او ہائیو میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک ہوگئے ، جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی ماراگیا۔

(جاری ہے)

واقعہ اوہائیو کے شہر کولمبس میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے گھر میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ ایک بچہ زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آوربھی ہلاک ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :