موسمیاتی تبدیلی کی ڈیل طے نہ ہوئی تو 500 ملین بچے متاثر ہوں گے، اقوام متحدہ

بدھ 25 نومبر 2015 09:15

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25نومبر۔2015ء)اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ عالمی لیڈروں نے اگر موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات نہ کیے تو اس کے سنگین اثرات دنیا کے کروڑوں بچوں پر مرتب ہوں گے۔اقوام متحدہ کے اس ادارے کی طرف سے یہ انتباہی بیان 30 نومبر سے پیرس میں شروع ہونے والی ’ یو این کلائمیٹ چینج کانفرنس‘ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیسیف نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیزی سے پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب خطرات سے سب زیادہ دوچار علاقوں کے بچوں کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہونے کے امکانات قوی ہیں۔ اس سلسلے میں سیلاب کے خطرات کا سامنا کرنے والے علاقوں میں پانچ سْو ملین اور خشک سالی زونز میں 160 ملین بچوں کو تکلیف دے مسائل کا سامنا ہوگا۔ان میں سے لاکھوں بچے غربت کے شکار علاقوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں جہاں موسمیاتی تبدیلی براہ راست ان کی صحت اور سماجی صورتحال پر اثر انداز ہو گی۔ مثال کے طور پر زمین کی شدت میں اضافہ، زیر زمین پانی کی سطح میں کمی وغیرہ مختلف اقسام کی بیماریوں کا سبب بنے گی اور غربت کے شکار بچوں کے لیے علاج معالجے کی عدم دستیابی مہلک ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :