اسلام پر بلا جواز تنقید سے گریز کریں، آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف کا سیاستدانوں کو مشورہ ، سیاستدان اسلام سے متعلق اپنے بیانات میں نرمی لائیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے، ڈنکن لیوس

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:37

سڈنی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء ) آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف ڈنکن لیوس نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسلام پر بلا جواز تنقید سے گریز کریں کیونکہ ان کے اس عمل سے نیشنل سیکیورٹی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ آسٹریلیا کے سابق وزیراعظم ٹونی ایبٹ نے اپنے مضمون میں لکھا تھا کہ ہم مسلمانوں کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل سے انکار نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

انٹیلی جنس چیف نے اس حوالے سے اپنی درخواست میں لبرل نیشنل اتحاد کو اسلام مخالف بیانات دینے کے بدلے ممکنہ خطرات سے آگاہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی سطح پر اسلام سے متعلق اپنے بیانات میں نرمی لائیں ایسا نہ کرنے کی صورت میں قومی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ دوسری جانب وزیر خارجہ جولی بشپ نے انٹیلی جنس چیف کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر عوامی سطح پراسلام مخالف بیانات سے انسداد دہشتگردی کارروائیاں متاثر ہوتی ہیں تو اس طرح کے بیانات نہیں دینے چاےئے ۔