بیجنگ میں دھند اور گرد و غبار پر دوبارہ ’ریڈ الرٹ جا ری ، فضائی آلودگی سے مرکزی چین کے زیان علاقے سے شمال مشرقی ہربن تک کا علاقہ متاثر ہو سکتا ہے۔،محکمہ موسمیات

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:37

بیجنگ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء ) بیجنگ میں آج ہفتے سے منگل تک گہری دھند اور اور گرد و غبار کے چھائے رہنے کا امکان ہے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں حکام نے ایک بار پھر سے فضائی آلودگی بڑھ جانے کے سبب ’ریڈ الرٹ‘ جاری کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں کی آمد و رفت اور تعمیراتی کام روک دیے جاتے ہیں۔حکومت نے تقریباً ایک ہفتے پہلے بھی فضا میں زبردست دھند چھانے کے بعد پہلی بار اس طرح کا حکم صادر کیا تھا۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں آج ہفتے سے منگل تک گہری دھند اور اور گرد و غبار کے چھائے رہنے کا امکان ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس فضائی آلودگی سے مرکزی چین کے زیان علاقے سے شمال مشرقی ہربن تک کا علاقہ متاثر ہو سکتا ہے۔درجہ بندی کی مناسبت سے آلودگی سے متعلق ریڈ الرٹ بلند ترین سطح ہے اور اسے پہلی بار آٹھ دسمبر کو لاگو کیا گیا تھا ْ واضح رہے کہ کوئلے سے چلنے والی کارخانوں اور تعمیراتی مقامات سے اٹھنے والے گردغبار سے فضائی آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ حبس اور ہواوٴں کی بندش سے اس میں مزید اضافہ ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :