پولیو قطرے نہ پلانے اور پولیو کی ٹیموں کو منع کر نے پر کونسلر کو جیل بھیج دیا گیا

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے پولیو کے قطروں سے انکاری اور پولیو ٹیموں کو منع کر نے پر کونسلر سلیم شگئی ہندکیان کو 3MPO کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شگئی ہندکیان کا کونسلر سلیم خود بھی پولیو کے قطروں سے انکاری تھا اور اپنے علاقے میں پولیو کی ٹیموں کو کام کرنے سے منع کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

جس پرڈپٹی کمشنرپشاور ریاض خان محسودنے ان کو 3MPO کے تحت جیل بھیج دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے میڈیا سے بات کر تے ہوئے بتایا کہ کہ پولیو ٹیموں کی اچھی کارکردگی کی وجہ سے انکاری والدین کی تعداد 500 سے کم ہو گئی ہے جو کہ کچھ عرصہ پہلے تک ہزاروں میں تھی۔ انھوں نے پولیو سے انکاری والدین کو خبردار کیا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں بصورت دیگر اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :