چلتی ہوائیں پاکستان کی توانائی ضروریات پوری کر سکتی ہیں‘ ٹھٹھہ کے قریب ونڈ پاور پلانٹس نے بجلی کی فراہمی شروع کر دی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) چلتی ہوائیں پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کر سکتی ہیں اور ٹھٹھہ کے قریب ونڈ پاور پلانٹس پر ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان نے ونڈ پاور انرجی کے ذریعے اس لئے تلاش کرنا شروع کئے کیونکہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں اسے بجلی فراہمی کے حوالے سے مسائل درپیش تھے۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے حکومت چین کے تعاون سے پروجیکٹس شروع کئے گئے تھے اور اس حوالے سے ایک دوسرا علاقہ سوات بھی چنا گیا کیونکہ وہاں کے حالات بھی موزون تھے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ہوا (wind) سے 250 میگاواٹ بجلی بنانے کی منصوبہ بندی کی ہے تاکہ 2015ء کے آخر تک بجلی کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔ اس حوالے سے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمٹیڈ نے 49.5 میگاواٹ پر مشتمل ٹھٹھہ کے قریب جھمپر کے مقام پر ایک ونڈ فارم پلانٹ لگایا ہے۔ کمپنی نے بجلی کی فراہمی شروع کر دی ہے جو ٹھٹھہ کی طلب سے کئی زیادہ ہے مزید 14 پروجیکٹس پائپ لائن میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :