اسلام آبادمیں ہرجمعہ کوموبائل فون سروس بند،پی ٹی اے وجہ بتانے سے گریزاں ،وزارت داخلہ بھی خاموش ،موبائل سروس کی بندش مسائل کاحل نہیں،شہری

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)اسلام آبادمیں ہرجمعہ کوموبائل فون سروس بندرہنے لگی،پی ٹی اے وجہ بتانے سے گریزاں ،وزارت داخلہ بھی خاموش ہے ،شہریوں کاکہناہے کہ موبائل سروس کی بندش مسائل کاحل نہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آبادمیں ہرجمعہ کے دن 3گھنٹے کیلئے موبائل سروس بندہونے سے شہریوں کوشدیدمشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اوراس حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی جاتی ہرجمعہ کے دن 12بجے سے 3بجے تک سگنلزجام ہوجاتے ہیں ،پی ٹی اے اس حوالے سے کوئی وجہ نہیں بتارہااوروزارت داخلہ نے بھی اس حوالے سے خاموشی اختیارکررکھی ہے ۔

نجی ٹی وی ذرائع کاکہناہے کہ ہرجمعہ کوایک شخصیت کے خطاب کی وجہ سے موبائل سروس بندکی جاتی ہے دوسری جانب شہریوں کاکہناہے کہ حکومت اگرکسی سے خوفزدہ ہے توکوئی حل نکالے فون سروس کی بندش کسی مسئلے کاحل نہیں ،شہریوں کاکہناہے کہ اس دوران بچوں کوسکول سے چھٹی ہوتی ہے اورہمارے رابطے کٹ جاتے ہیں دیگرکاموں کیلئے بھی رابطوں کے کٹنے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہوتی ہیں