ایران کے بیلسٹک میزائل تجربے پر مناسب ردعمل پر غور کر رہے ہیں‘ امریکہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) امریکی انتظامیہ ایران کے حالیہ بیلسٹک میزائل تجربے پر ردعمل کے پہلو پر غور کر رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوہری معاہدے کے نفاذ کیلئے امریکی محکمہ خارجہ کے رہنما کو آرڈینیٹر ستیفن مل نے کانگریس کی سماعتی کمیتی کو بتایا کہ ہم ایران کے گزشتہ ماہ کئے گئے بیلسٹک میزائل جوہری تجربے کے حوالے سے اس بارے میں غور کر رہے ہیں کہ کیا ردعمل ظاہر کیا جانا چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نے یہ تجربہ کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کیخلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے اس رویئے پر مناسب ردعمل کا مظاہرہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :