عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ، خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔ خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر فی بیرل سے بھی کم ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 35.70 ڈالر سے کم ہوکر 34.80 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی سپلائی میں اضافہ ہے۔

عالمی مارکیٹ کے مطابق خام تیل کی خرید و فروخت 34.80 ڈالر فی بیرل گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے اور تیل کی قیتوں میں مزید کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے خام تیل کی قیمت 3 سال قبل 120 ڈالر فی بیرول تھی اور گزشتہ دو سال کے اندر تیل کی قیمت میں مسلسل کمی سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 34.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :