انتخابی ضابطہ اخلاق کے خلاف ورزی پر سراج الحق نے الیکشن کمیشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شوکاز نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے ۔ الیکشن کمیشن میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ بطور پارٹی سربراہ کراچی میں ریلی کی قیادت کی جو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے آئندہ ایسا نہ کرنے کا خیال رکھا جائے گا۔