بھارتی جنگی جنون کے آگے نیٹو کے تحفظات مسترد،بھارت نے رو س سے S-400 ائیر ڈیفنس سسٹم خریدنے کی منظوری دیدی، میزائل سسٹم 400 کلو میٹر کی حدود میں آنے والے لڑاکا طیاروں ، میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،رپورٹ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:28

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء)جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت نے نیٹو کے شدید تحفظات کے باوجود 39000کروڑمالیت کے پانچ روسی ساختہ S-400 ٹریمیوف ائیر ڈیفنس میزائل سسٹم خریدنے کی منظوری دے دی ہے ،یہ میزائل سسٹم 400 کلو میٹر کی حدود میں آنے والے لڑاکا طیاروں ، میزائلوں اور ڈرون کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ،بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ منوہر پاریکار کی زیر قیادت دفاعی آلات کی خریداری بارے کونسل (ڈی اے سی) کے اجلاس میں کیا گیا،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ کونسل نے روس کے ساتھ S-400 ڈیفنس میزائل سسٹم کی خریداری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا ،اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم 24 دسمبر کو روسی صدر کے ساتھ ماسکو میں ہونے والی بات چیت میں تبادلہ خیال کریں گے،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ڈی اے سی نے S-400 میزائل سسٹم کی خریداری منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے اس کے علاوہ مودی کے دورہ ماسکو سے قبل 5 ارب ڈالر مالیت کے 36 فرانسیسی لڑا کا طیاروں کے معاہدوں کو بھی حتمی شکل دی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں دفاعی ذرائع کا حوالہ سے دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس میزائل سسٹم کی خریداری کا مقصد پڑوسی ملک چین کی جانب سے لاحق خطرات کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :