خیبر پختونخوا پولیس نے این او سی کے باوجود خواجہ سراوٴں کو سالگرہ تقریب سے روک دیا ،خواجہ سراؤں کا عمران خان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) خیبر پختونخوا پولیس نے حکومتی اداروں کی طرف سے این او سی لینے کے باوجود خواجہ سراوٴں کو اپنی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کرنے سے روک دیا جبکہ خواجہ سراوٴں نے عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے پاکستان میں خواجہ سرا اپنی سالگرہ کی تقریب بھی نہیں بناسکتے ، وہ فورا نوٹس لیں جمعہ کے روز خیبرپختونخواہ پولیس نے پشاورمیں ایک خواجہ سرا کو حکومتی اداروں کی طرف سے این او سی لینے کے باوجود سالگرہ کی تقریب کے انعقاد سے روک دیا۔

خواجہ سرا پارو نے اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پراپنی دکھ بھری داستان میں عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ خواجہ سرابھی دوسرے عام شہریوں کی طرح پاکستان کے شہری ہیں اور انہیں بھی اپنی خوشیاں منانے کا اتنا ہی حق ہے جتنا کہ کسی بھی دوسرے پاکستانی کو حاصل ہے۔

(جاری ہے)

پارو کا نے کہاہے کہ خواجہ سرا کی زندگی میں ایک ہی سب سے اہم دن ہوتا ہے، دوسرے لوگوں کی زندگی میں شادی ایک ایسا موقع ہوتا ہے جب جی بھر کر خوشیاں منائی جاتی ہیں جبکہ ہم لوگوں کی زندگی میں تو یہ خوشی دیکھنا بھی نصیب نہیں ہوتی ہے کیونکہ ہم لوگوں سے کوئی شادی نہیں کرتاہے، ہماری زندگی میں سب سے بڑی خوشی ہماری سالگرہ کا دن ہوتا ہے اور یہ دن بھی کئی سالوں بعد دیکھنے کو نصیب ہوتا ہے۔

پارو نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان سے فوری واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

متعلقہ عنوان :