جاپان میں قتل کے مقدمات میں دو افراد کو پھانسی دیدی گئی

ہفتہ 19 دسمبر 2015 09:24

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2015ء) جاپان نے سزائے موت کے متعدد قیدیوں میں سے دو کو پھانسی دیدی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تین افراد کے قتل میں ملوث 63 سالہ سویتوشی کسیووا کو ٹوکیو کے نزدیک کاواساکی شہر میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح یہ جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے کے برسراقتدار آنے کے بعد چودہویں پھانسی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شمالی جاپانی علاقے ایوائی میں بھی ایک باؤن سالہ شخص کاذیلوکی کو پھانسی دی گئی ہے جو کہ اپنی والدہ سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :